امریکا قومی سلامتی کے تصور کا ضرورت سے زیادہ استعمال ترک کرے،چین

جمعرات 5 جون 2025 15:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے تصور کے اپنے عمومی اور ضرورت سے زیادہ استعمال کو ترک کرے اور قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ تعاون کرے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے درآمدی سٹیل، ایلومینیم اور ان سے ماخوذ مصنوعات پر محصولات 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کے امریکی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے امریکی اقدامات سے نہ صرف دوسروں کو اور خود امریکا کو نقصان پہنچے گا بلکہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو خود غرضی پر مبنی رویے کو ترک کرنا چاہیے، مساوی بات چیت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو دور کرنا چاہیے اور مشترکہ طور پر عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :