وزیر اطلاعات سے آئی ایس اے مبشر توقیر شاہ کی ملاقات ،مختلف امورپر غور

مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں، عطاء اللہ تارڑ

جمعرات 5 جون 2025 17:40

وزیر اطلاعات سے آئی ایس اے مبشر توقیر شاہ کی ملاقات ،مختلف امورپر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس ای) مبشر توقیر شاہ نے الوداعی ملاقات کی وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران کی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ مبشر توقیر شاہ نے کہاکہ وزارت اطلاعات، ساتھی افسران اور عملے کا مشکور ہوں، وزارت اطلاعات میں اپنے کیریئر پر فخر ہے۔ مبشر توقیر شاہ نے کہاکہ میری دعا ہے کہ وزارت اطلاعات مستقبل میں بھی قومی بیانیہ کو مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے۔واضح رہے کہ مبشر توقیر شاہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت اطلاعات اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :