Live Updates

عید الاضحی کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کارتبدیل

جمعرات 5 جون 2025 20:10

عید الاضحی کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کارتبدیل
  کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2025ء) سوئی سدرن گیس اپنے معزز صارفین کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہے۔ اپنے گھریلو اور تجارتی صارفین کی سہولت کے لیے، سوئی سدرن عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران درجِ ذیل شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا.جمعہ - 6 جون 2025.*گیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی ہفتہ - 7 جون 2025 - عید کا پہلا دن گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہوگی جس کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار - 8 جون 2025 - عید کا دوسرا دن سارا دن گیس کی بندش نہیں ہوگی پیر - 9 جون 2025 - عید کا تیسرا دن رات 12:00 بجے تک تمام دن گیس کی فراہمی بحال رہے گی منگل، 10 جون 2025 سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :