سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ

سیف علی خان نے قطر کی نیشنلٹی لے لی ہے اور وہ وہاں مسقتل طور پر منتقل ہونا چاہتے ہیں، سینئر صحافی کی پروگرام میں گفتگو

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 31 جولائی 2025 14:32

سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے، مبشر لقمان کا دعویٰ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی 2025)سینئرصحافی مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی ٹوٹنے کے قریب ہے۔ ایک پروگرام میں بات کرتے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود ان کے میڈیا کے زرائع کے مطابق یہ بالی ووڈ جوڑا جو کافی مقبول سمجھا جاتا ہے ممکنہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے والا ہے۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان پر حملہ بھی کہا جارہا ہے کہ کرینہ کپور نے کیا تھا کیونکہ انہوں نے سیف کو گھر کی نوکرانی کے ساتھ پکڑ لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان نے قطر کی نیشنلٹی لے لی ہے اور وہ وہاں مسقتل طور پر منتقل ہونا چاہتے ہیں تاہم کرینہ وہاں نہیں جانا چاہتی جو کہ ان کی علیحدگی کی وجہ بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، تاہم سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے تاحال ان خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس کے باوجود سوشل میڈیا پر یہ معاملہ خوب زیرِ بحث ہے۔ مداحوں کی جانب سے تشویش اور حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ لوگ اس کو محض ایک اور افواہ قرار دے رہے ہیں جو اکثر بالی ووڈ شخصیات کی نجی زندگی سے متعلق گرد گردش کرتی رہتی ہیں۔ واضح رہے سیف علی خان اور کرینہ کپور 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے 2 بیٹے ہیں۔