ہمیں اپنے ماحول کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 5 جون 2025 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں یہ دن ’’پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ‘‘کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو پلاسٹک آلودگی سے بچانے کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے کم سے کم استعمال کو یقینی بنائیں اور صاف ستھرا ماحول اپنائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں پلاسٹک صفائی مہم کا آغاز کر چکی ہے، اور پلاسٹک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پلاسٹک سے پاک سندھ ہمارا خواب ہے، جسے ہم سب کو مل کر حقیقت بنانا ہے۔ سندھ حکومت ماحول دوست کپڑے اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور 15 جون 2025 سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت شجرکاری، تمر کے درختوں کی افزائش، ری سائیکلنگ انڈسٹری کے فروغ اور ندی نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیمی و سماجی اداروں کے ساتھ مل کر ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :