ماحولیاتی آلودگی انسانیت کے وجود کے لئے خطرہ بن چکی ہی, ماحولیاتی آلودگی کے خلاف عملی اقدامات کی سخت ضرورت ہے، پروفیسر خلیل جبار

جمعرات 5 جون 2025 22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) ماحولیاتی آلودگی انسانیت کے وجود کے لئے خطرہ بن چکی ہی, ماحولیاتی آلودگی کے خلاف عملی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔ادبی سماجی سماجی تنظیم قلم کار اکیڈمی کے زیر اہتمام ماحولیات کے عالمی دن پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔افسانہ نگار پروفیسر خلیل جبار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی نہ صرف انسانی صحت کے لیے نقصاندہ ہے، بلکہ حیوانات نباتات اور پوری زمین کے قدرتی توازن کو متاثر کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صنعتی فضلہ، گاڑیوں کا دھواں پلاسٹک کا بے جا استعمال اور درختوں کی کٹائی جیسے عوامل زمین کے لیے زہر بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ماحول دوست طرز زندگی اختیار کریں اور صاف توانائی کو فروخت دیں تاکہ انے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول میسر آئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اخلاق شیخ نے کہا کہ بدقسمتی سے ترقی کے نام پر ہم قدرتی وسائل کا اندھا دھند استعمال کر رہے ہیں جو ہمیں تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ماحول دوست ترقی کی طرف بڑھیں جس سے شمسی توانائی ری سائیکلنگ کریں، ٹرانسپورٹ پائدار طرز زندگی کو فروغ دیں۔حاجی ایس حمید شاہ نے کہا کہ سماجی فلاحی تنظیمیں اپنی تنظیموں میں نوجوانوں کو شامل کریں تاکہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے سفیر بنیں، اسکولز اور کالجز میں ماحولیات کے حوالے سے پروگرامات بھی منعقد کریں، تاکہ طلبہ و طالبات میں ماحولیات کے حوالے سے شعور بیدار ہو۔

نعت خواں محمد آصفیہ جلیل نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پر سختی سے عمل درامد کرایا جائے اور ماحولیاتی الودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ تقریب سے راجہ محمود ظہیر احمد شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :