رواں سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا

جمعہ 6 جون 2025 08:40

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات نے کہا ہے کہ رواں سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا،اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 جبکہ بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 ، بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 1.8 ملین عازمین نے حج ادا کیا۔ ان میں سے 1.6 ملین بیرون ملک سے آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :