Live Updates

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عید کے ایام میں تفریحی مقامات پر جانے والی فیملیز کے لیے لیک ویو پارک اور دامن کوہ کو فیملی پارک قرار دے دیا

جمعہ 6 جون 2025 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عید کے ایام میں تفریحی مقامات پر جانے والی فیملیز کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے لیک ویو پارک اور دامن کوہ کو فیملی پارک قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحی ٰپر لیک ویو پارک اور دامن کوہ پارک میں صرف فیملیز جا سکیں گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دونوں بڑے پارکس ’’فیملی پارکس‘‘ قرار دے دئیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا- فیصلے کا اطلاق عید کے تینوں ایام تک رہے گا۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :