وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 6 جون 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سابق سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی- جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم عباس آفریدی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں- وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمانے-

متعلقہ عنوان :