
راولپنڈی میں عید الاضحیٰ پر خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری
اتوار 8 جون 2025 00:10
(جاری ہے)
شکایات کو 30 منٹ کے اندر اندر حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ناصر کمال کے مطابق 10 وارڈز کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے مربوط انداز میں صفائی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ 110 ہیوی گاڑیاں بھی صفائی آپریشن کے لیے مختص کی گئی ہیں تاکہ آلائشوں کی بروقت ترسیل ممکن ہو سکے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران نے کنٹرول روم اور مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی سی ای او نے بتایا کہ گھروں، قربان گاہوں اور گلیوں سے آلائشوں کو مخصوص پوائنٹس سے اٹھا کر ٹرانسفر اسٹیشنز منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ شاہراہوں اور گلیوں میں چونے کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے تاکہ تعفن اور بیماریوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی آپریشن عید کے تینوں دن جاری رہے گا اور اس دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ آلائشوں کو گلیوں کے اندر نہ رکھیں بلکہ مختص کردہ پوائنٹس پر رکھیں تاکہ صفائی کا عمل موثر اور تیز تر ہو سکے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے رہائشیوں کے بھرپور تعاون کی امید ظاہر کی گئی ہے تاکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کا بہترین ماحول برقرار رکھا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.