ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر اور گردو نواح میں سڑکوں اور گلیوں کو دھونے کا عمل جاری۔

اتوار 8 جون 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے شہر اور گردو نواح میں صفائی کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں کو دھونے کا عمل جاری ہے۔کمشنر عامر کریم خاں نے اس سلسلے میں تحصیل بوریوالہ کا اچانک دورہ کیا اور ستھرا پنجاب صفائ مہم کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے چھڑکاؤ اور سڑکوں کی دھلائی کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کو صفائی کے حوالے سے اس عید الاضحیٰ پر واضح تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ ڈویژن بھر میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہےجاری ہے ۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں صفائی اور پاکیزگی کو یقینی بنایا جائے گا۔شہری بھی صفائی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :