پرتگال نے یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار جیت لیا

پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی

پیر 9 جون 2025 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسری بار اپنے نام کرلیا۔پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چیمپئن اسپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت میں پرتگال اور اسپین نے دو دو گول کیے تھے۔دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے ہرا دیا۔کیلیان مباپے کی انٹرنیشنل گولز کی ففٹی مکمل ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :