Live Updates

سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف ’نسلی طعنے‘ دینے کی شکایت درج کروادی

آل رائونڈر کا الزام ہے کہ حریف کوچ نے میدان سے باہر نکلتے ہی انہیں نسلی تفاخر کا مظاہرہ کرتے ہوئے گالیاں دیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 9 جون 2025 11:33

سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف ’نسلی طعنے‘ دینے کی شکایت درج کروادی
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 جون 2025ء ) زمبابوے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کروادی۔ 
39 سالہ سکندر رضا نے لوکل ایونٹ میں میچ کے دوران تعصب پر مبنی جملے کسنے پر حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ 
ہرارے اسپورٹس کلب میں یکم جون کو ہونے والے ایک لوکل ایونٹ کے میچ کے دوران رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا نے سکندر رضا پر نسلی طعنے کسے ۔

 
سکندر رضا نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی کو لکھے شکایتی خط میں لکھا ہے کہ دوران میچ جب وہ پٹھوں کے کھنچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رے تھے تو بلیسنگ مفووا ان پر چلائے۔ 
ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے مزید بتایا کہ میں نے بلیسنگ مفووا سے احترام سے بات کرنے کی درخواست کی لیکن وہ اس کے باوجود گالیاں دیتے رہے۔

(جاری ہے)

 

انہوں نے لکھا کہ سب سے زیادہ تکلیف اس وقت ہوئی جب مفووا نے کہا وہ جو چاہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس زمبابوے کا پاسپورٹ ہے، یہ ان کی سرزمین ہے، پاکستان نہیں۔

 
یہ شکایت سکندر رضا کے پاکستان سپر لیگ 10 جیتنے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جہاں انہوں نے لاہور قلندرز کی ٹائٹل جیتنے کی مہم میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے لاہور میں ایک ڈرامائی فائنل میں جیت کے رنز بنائے اور 11 میچوں میں 254 رنز کے ساتھ 169.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے ٹورنامنٹ ختم کیا جس میں 2 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے 7.75 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
2025ء کے اوائل میں ILT20 میں فتح کے بعد یہ سکندر رضا کا سال کا دوسرا T20 فرنچائز ٹائٹل ہے۔
واضح رہے کہ سکندر رضا زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کا حصہ بلکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات