اولمپک میڈلسٹ کے گھر ڈکیتی؛ کروڑوں کا سامان چوری

تیراک نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں چوری کی شکایت درج کروادی

جمعہ 6 جون 2025 22:00

اولمپک میڈلسٹ کے گھر ڈکیتی؛ کروڑوں کا سامان چوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)5 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایان تھورپ کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کے باعث وہ کروڑوں روپے کا سامان سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی سوئمنگ لیجنڈ ایان تھورپ کے گھر سے ڈاکوؤں ڈیرڈ لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 4 کروڑ 23 لاکھ سے زائد) کا قیمتی سامان چٴْرا لیا، جس میں گھڑیاں، زیورات اور دیگر سامان شامل ہے۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں چوری کی اطلاع دیدی ہے۔سابق اولمپک میڈلسٹ ایان تھورپ کے مینیجر جیمز ایرسکائن نے تصدیق کی ہے کہ تیراک نے اپنی انشورنس کمپنی کے مشورے کے بعد پولیس رپورٹ درج کروائی ہے، جس میں چوری شدہ اشیاء کی تفصیلات بھی بتائی ہیں۔جیمز ایرسکائن کا کہنا ہے کہ تیراک کے کوئی کوئی اولمپک تمغے غائب نہیں ہیں، البتہ ذاتی سامان چٴْرایا گیا ہے۔