مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی

پیر 9 جون 2025 16:30

مالا کنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2025ء)مالاکنڈ میں باٹا پہاڑی جنگل میں گزشتہ دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئی، بے قابو آگ نے تقریباً 8 کلو میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق جنگل میں تیز ہوائوں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ہے۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایف سی اہلکار، ریسکیو عملہ اور مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :