تیتر کے بچوں کی ناجائز پکڑ دھکڑ میں ملوث شخص گرفتار

جمعرات 12 جون 2025 15:32

تیتر کے بچوں کی ناجائز پکڑ دھکڑ میں ملوث شخص گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات ،جنگلی حیات و ماہی پر وری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر صوبہ میں چیف وائلڈلائف رینجرمبین الہی کی قیادت میں جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار ، کاروبار اور ناجائز پکڑ دھکڑ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ترجمان محکمہ جنگلی حیات کےمطابق ایک کامیاب کارروائی کے نتیجے میں وائلڈلائف رینجر ز ڈیرہ غازی خان ریجن ضلع مظفر گڑھ میں تیتر کے بچوں کی ناجائز پکڑ دھکڑ میں ملوث ایک شخص گرفتار کرکے اس کے غیرقانونی قبضہ سے ایک جواں سال زندہ تیتر کا بچہ برآمد کرکے ملزم کو 18ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد جرمانہ کیااور برآمد کیاگیا تیتر کا بچہ واپس اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر ڈیرہ غازی خان سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈلائف رینجرمظفر گڑھ نے تیتر کے بچوں کی ناجائز پکڑ دھکڑ میں مشغول ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے غیرقانونی قبضہ سے ایک زندہ تیتر کا بچہ برآمد کرلیا اور ملزم کا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر 18ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیاجبکہ برآمد کئے گئے تیتر کے بچے کو واپس اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا ۔