لاہور، بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار

ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر بیوی نبیلہ بی بی کو بے دردی سے قتل کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا، پولیس

جمعرات 12 جون 2025 15:29

لاہور، بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس نے دھر لیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

(جاری ہے)

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی نبیلہ بی بی کو ٹوکے کے وار کر کے بیدردی سے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے افسوسناک واقعے پر کہا کہ خواتین و بچوں پر تشدد اور قتل جیسے گھناو?نے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔