بچوں کے ہاتھ میں قلم ہونا چاہیے،مزدوری کا بوجھ نہیں،گورنرسندھ کا پیغام

جمعرات 12 جون 2025 14:08

بچوں کے ہاتھ میں قلم ہونا چاہیے،مزدوری کا بوجھ نہیں،گورنرسندھ کا پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بچوں کے ہاتھ میں قلم ہونا چاہیے، مزدوری کا بوجھ نہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے بچوں سے مشقت کے خاتمے کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہر بچے کا حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے، محفوظ ماحول میں پروان چڑھے اور روشن مستقبل کی طرف بڑھے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بچوں سے مشقت نہ صرف ان کے بچپن بلکہ قوم کے مستقبل کو بھی متاثر کرتی ہے،بچوں سے مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی جدوجہد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے،بچوں کو علم، تحفظ اور خوشیوں بھرا بچپن دینے کا عہد کریں۔

متعلقہ عنوان :