ع* رحیم یار خان،عید کے روز مختلف حادثات پیش آئے، حادثات میں 6 افراد جاں بحق

پیر 9 جون 2025 17:45

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء)عید کے روز مختلف حادثات پیش آئے، حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، ریسکیو کیمطابق زیادہ تر حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے،پہلا حادثہ تیز رفتاری کے باعث ظاہر پیر کے قریب پیش آیا، جس میں 2 کم عمر بچے جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

بچوں کی عمر 12/13 سال تھی، جبکہ دو کو ہسپتال منتقل کیا گیا،دوسرا حادثہ اللہ آباد بھٹی چوک پر پیش آیا، حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، تیسرا حادثہ جام پور کے قریب پیش آیا، جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا (گیا،چوتھا حادثہ خان پور میں پیش آیا، جس میں 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔

بچے کو پیڈسٹل فین سے کرنٹ لگا، پانچواں حادثہ صادق آباد میں پیش آیا، جس میں "صاف ستھرا پنجاب" کا رکشہ تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرا گیا، جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا،