مریضوں کو فوری اور مثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی

پیر 9 جون 2025 18:20

[گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن نے عید کے پرمسرت موقع پر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت میر عبدالغفور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز، طبی عملے اور مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجے کے حوالے سے ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فوری اور مثر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔بعدازاں، ڈپٹی کمشنر نے جوڈیشل لاک اپ گوادر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ عید کے اس موقع پر انہوں نے قیدیوں میں مٹھائی اور نقد عیدی بھی تقسیم کی، جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن نے لاک اپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام قیدیوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ انسانی وقار کا تحفظ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :