وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی میں سالانہ میزانیہ گوشوارے اوردیگردستاویرات پیش کردئیے

منگل 10 جون 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے منگل کوقومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سالانہ میزانیہ گوشوارے اوردیگردستاویرات پیش کردئیے۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سالانہ میزانیہ گوشوارہ برائے مالی سال 2025-26بشمول نظرثانی شدہ تخمینہ جات برائے مالی سال 2024-25، مطالبات زروتخصیصات برائے مالی سال 2025-26، باقاعدہ اورفنی ضمنی منظوریاں برائے مالی سال 2024اورمالی سال 2025 اورزائد میزانیہ گوشوارہ برائے مالی سال 2024پیش کردیا۔