فلسطینی عسکری تنظیم اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام ،امریکا نے چند افراد اور فلاحی تنظیموں پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

بدھ 11 جون 2025 10:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) امریکا نے فلسطینی عسکری تنظیم اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین (پی ایف ایل پی)کو مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام پر چند افراد اور فلاحی تنظیموں پر اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں ۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہی گئی ۔محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ان کوششوں کا تسلسل ہیں جن کا مقصد ایسی تنظیموں کی مالی رسائی کو محدود کرنا ہے جو تشدد اور بدامنی کو فروغ دے سکتی ہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ ان مخصوص اداروں اور افراد کو ہدف بنانے کا مقصد ان تنظیموں کی مالیاتی سرگرمیوں کو سخت نگرانی میں لانا ہے جنہیں امریکا نے امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :