
یو ٹیوبررجب بٹ دولت کی نمائش کرنے سے باز نہیں آئے، پیسوں کی بے حرمتی کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئے
بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیسوں کی بے تحاشا برسات اور انہیں پیروں تلے روندنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا، عوام کی بڑی تعداد نے اسے پیسوں کی توہین اور غریبوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا
فیصل علوی
بدھ 11 جون 2025
11:04

(جاری ہے)
ویڈیو میں جو چیز سب سے زیادہ قابل اعتراض تھی وہ زمین پر بکھرے ہوئے نوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مناظر۔
یہ منظر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے۔عوام کی بڑی تعداد نے اسے پیسوں کی توہین اور غریبوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جہاں امیر طبقات دکھاوے کیلئے کرنسی زمین پر گرا رہے ہیں اور دوسری طرف کروڑوں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔یو ٹیوبر رجٹ بٹ ماضی میں بھی وہ اپنی مہنگی گاڑیوں، گھروں اور شاپنگ کی ویڈیوز کی وجہ سے بحث کا موضوع بنتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزلاہور پولیس نے یوٹیوبر رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔ مقدمہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ شرافت کی درخواست پر درج کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر سرگرم کارکن عائشہ شرافت کی جانب سے دی گئی درخواست پر لاہور کے تھانہ نواب ٹاون میں یہ مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ مقدمے میں رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر کو نامزد کیا گیا تھا۔ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد عائشہ کو نشہ آور چیز پلا کر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ اس دوران نازیبا ویڈیو بھی بنائی گئی، جس کے بعد ملزمان نے اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیاتھا۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کی گئی اور نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا گیاتھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اور اس پر مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کے تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.