
مراکش کشتی حادثے میں ملوث اشتہاری انسانی سمگلر مصر سے گرفتار
عمران عرف ٹونی کو انٹرپول کی معاونت سے گرفتارکیا گیا، ٹونی انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ اور 2023 میں پیش آنے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ایف آئی اے حکام
فیصل علوی
بدھ 11 جون 2025
14:35

(جاری ہے)
ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔ملزم سیف ہاوسز کے نیٹ ورک کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا۔
ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے شہریوں کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھجوانے کیلئے لاکھوں روپے ہتھیائے۔ ملزم کیخلاف غیرقانونی انسانی سمگلنگ کے الزام میں متعدد مقدمات درج ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حساثے میں ملوث سمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیاتھا۔ ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا اور ان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامرعلی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی تھی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کی جانب سے متاثرہ کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا تھا۔ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کو کشتی کے ذریعے اسپین سمگلنگ کی کوشش کی اورکشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے تاہم کشتی حادثے میں متاثرہ کو مراکش حکام نے ریسکیو کیا گیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں شامل تھا۔ ملزمان نے متاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے ان کے اہل خانہ سے 53 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے تھے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ دیگر 2 کارروائیوں میں ملزم رانا محمد فرحان کو ڈسکہ اور ملزم محمد عدیل کو کامونکی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم فرحان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 27 لاکھ روپے لئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ محمد عدیل نے ایک شہری کو مسقط ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 5 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے تھے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.