Live Updates

اسرائیلی کے دو انتہاپسند وزراء پر 5 ملکوں نے پابندیاں لگادیں

بدھ 11 جون 2025 19:41

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)فلسطینیوں پر تشدد کے لیے اُکسانے کے خلاف برطانیہ سمیت دو یورپی ملکوں اور کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اسرائیل کے دو انتہاپسند وزرا پر پابندیاں عائد کر دیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیر بیزالل اسموٹرچ اور اتمار بن گویر پر پانچوں یورپی ممالک کے سفر پر پابندی عائد ہوگی اور ان کے پانچوں یورپی ممالک میں موجود اثاثے بھی منجمد ہوجائیں گے۔یہ پابندی برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور ناروے نے لگائی ہے، اسرائیل نے وزرا پر یورپی اور دیگر ملکوں کی پابندیوں کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات