
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اساتذہ کے مطالبات کا جائزہ لیکر سفارشات پیش کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اساتذہ کرام کا پیشہ اور مقام مقدس ہے،جائز ،قانونی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے،حاجی گلبر خان
بدھ 11 جون 2025 21:05
(جاری ہے)
ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ حقداروں کو ان کا جائز حق احتجاج سے پہلے ہی ملنا چاہئے۔ لوگوں کو اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاج کرنے کی نوبت نہیں آنی چاہئے۔ دھرنوں کے بعد مسائل حل کرنے کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان میں عوامی حکومت ہے اور ہماری حکومت کی ترجیح حقداروں کو ان کا حق دینا اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر سیکریٹری سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن اور صوبائی سیکریٹری سکول اینڈ کالجز نے اساتذہ کے مطالبات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعدازیں وزیر اعلی سے اساتذہ کے نمائندہ کمیٹی نے بھی ملاقات کرکے حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اورقانون کے مطابق مسئلے پر غور کرنے پر وزیر اعلی اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دھرنا ختم کیا جائے گا۔وزیر اعلی کو صوبائی سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عثمان احمد کی سربراہی میں پبلک سکول اینڈ کالجز جوٹیال گلگت کے اساتذہ کی فلاح و بہبود اور سکول کو صوبائی حکومت کی تحویل میں لینے کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں، جس میں اساتذہ کی تنخواہوں کو دیگر سرکاری اساتذہ کے برابر کرنے کی سفارش کی۔ اساتذہ کی پنشن اور دیگر مراعات کے حوالے سے بھی تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔ اجلاس میں پبلک سکول اینڈ کالجز کو صوبائی حکومت کی تحویل میں لینے اور گورننس کے موجودہ نظام کو برقرار رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.