نارنگ منڈی ،ڈاکوشہر سویٹ شاپ سے ساڑھے 4لاکھ نقدی ، موبائل ،ضروری کاغذات لے اڑے

بدھ 11 جون 2025 21:05

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)نامعلوم ڈاکوشہر کی مشہور ٹیڈی سویٹ شاپ سے ساڑھے 4 لاکھ روپے نقدی آئی فون 12 میکس پرو سمیت دو فونز اور ضروری کاغذات لے گئے، نارنگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا واضح اسی دوکان پر چندماہ قبل بھی چوری کی واردات ہوئی تھی جس دوران کار سوار چور رات کے اندھیرے میں 5 لاکھ روپے نکال کر لے گئے تھے دوکان مالک یاسر لطیف اور فیصل لطیف کے مطابق دونوں وارداتوں کے مقدمات تو درج کرلیے گئے ہیں لیکن ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے انہوں نے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفرشیخ سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کو تلاش کرکے رقم موبائل فونز اور قیمتی کاغذات واپس دلوائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :