مغلپورہ کی مسجد سے پنکھے چرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 11 جون 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)لاہور کے علاقے مغلپورہ کی مسجد سے پنکھے چرانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مغلپورہ میں مسجد سے پنکھے چوری کرکے فرارہونے والے شخص کے خلاف 15 پر کال کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے چوری شدہ 2 پنکھے برآمد ہوئے ۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے مختلف مساجد سے پنکھے چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا جس کے بعد ملزم حسن کو تھانہ مغلپورہ کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :