
ایران کا بڑا حملہ‘ اسرائیل پر100 بیلسٹک میزائلوں کی بارش‘8افراد کے مارے جانے کی تصدیق
حیفہ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک لگنے سے اسرائیل کے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی‘مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں
میاں محمد ندیم
پیر 16 جون 2025
14:49

(جاری ہے)
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے آج صبح بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ایک بڑا حملہ کیا جس کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میزائل حملے کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر تقریبا 100 میزائل داغے اور حیفہ، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت اہم تنصیبات اور مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے . ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، صہیونی فوج نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی جب کہ میزائل گرنے سے حیفہ میں قائم اسرائیل کے بڑے پاورپلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی اسے ایران کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کے دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہے ایرانی حملوں کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل میں کم از کم 8 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 300 زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ”ٹائمز آف اسرائیل“ کے مطابق حیفہ کے میئر یونا یاہاﺅ نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے میئر یونا یاہاﺅ نے 12 نیوز کو بتایا کہ یہ تینوں افراد ایک ایسی تنصیب میں کام کر رہے تھے جو ہمارے لیے علاقے میں بہت اہم ہے انہوں نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا بتایا گیا ہے کئی افراد تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈم ریسکیو سروس کے مطابق 4 اموات پیتہ تیکوا کے علاقے میں ہوئیں جبکہ ایک شخص بنی براک میں مارا گیا، جہاں میزائل نے ایک رہائشی علاقے میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ 92 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ٹائمز آف اسرائیل کاکہنا ہے کہ آرمی ریڈیو کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیتہ تیکوا میں ہلاک ہونے والے 4 میں سے 2 افراد اپنے گھروں کے محفوظ بنکرز میں مارے گئے. امریکی نشریاتی ادارے” سی این این“ کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں کے بعد 2 روز کے دوران ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 21 تک جاپہنچی ہے جبکہ ایران پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کی تعداد 224 تک جاپہنچی ہے جبکہ 1277 افراد زخمی ہوئے ہیں اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے بعد وسطی اسرائیل کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا جب کہ تل ابیب میں ایرانی میزائلوں نے متعدد اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا. دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے بھی ایران پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے صہیونی ریاست نے تہران، مشہد، اصفہان سمیت مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے جب کہ اسرائیل نے ایران کی فورڈو جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف شہروں پر اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 90 فیصد شہری شامل ہیں جب کہ تہران میں اسرائیلی حملوں میں معصوم اور نومولود بچے بھی زخمی ہوئے ہیں .
مزید اہم خبریں
-
غزہ: خوراک کی تلاش میں نکلے فاقہ کشوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
اقوام متحدہ میں اصلاحات کی تجاویز غور و خوض کے لیے رکن ممالک کے حوالے
-
ہیٹی گینگ وار: اپریل سے جون کے دوران 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک
-
سلامتی کونسل: یوکرین میں فوری جنگ بندی کے لیے سفارتکاری پر زور
-
ماں کا دودھ صحت عامہ کو بہتر بنانے اور معیشتوں کو بہتر کرنے میں مددگار
-
قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے لیکن سیاست یا کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان
-
ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر غیر ملکیوں کیلیے علیحدہ امیگریشن کائونٹر بنانے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی ،فسادیوں کا گرو جب انقلاب نہیں لاسکے تو قاسم و سلمان کیا تیرمارلیں گی ‘عظمیٰ بخاری
-
ایران کے صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
-
امام کعبہ کی جعلی اکاؤنٹس و ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کیخلاف تنبیہ
-
اوگرا کی غیر قانونی اور غیر معیاری ایل پی جی فلنگ پلانٹس کے خلاف کارروائی، دو پلانٹس سیل
-
عمران خان کی کئی ماہ بعد بیٹوں سے فون پر بات کروا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.