صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پیر 16 جون 2025 15:34

صدر مملکت   کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔