
پنجاب کا مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے ایوان میں بجٹ پیش کیا،اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر سپیکر اور وزیر خزانہ پر پھینک دیں
فیصل علوی
پیر 16 جون 2025
15:20

(جاری ہے)
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا بلکہ موجودہ ٹیکسز کی وصولیوں کو بہتر بنایا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کی طرح یہ بجٹ بھی ٹیکس فری ہے۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح پر وزیراعظم اورافواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے غرور کو پاش پاش کیا۔ پوری قوم بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوئی۔ پولیس،ریسکیو1122اورتمام محکموں کو یکجا کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کیا۔بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلئے 811.8 ارب روپے، صحت کیلئے 630.5 ارب روپے جب کہ 129.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کیلئے تعلیم کا بجٹ 21.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 811.8 ارب روپے، صحت کا بجٹ 17 فیصد اضافے سے 630.5 ارب روپے۔ زراعت کیلئے 10.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 129.5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 12 کھرب اور غیرترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 40 کھرب لگایا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 142 ارب مختص ہوں گے۔ اربن ڈویلپمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 145 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں 47.2 فیصد اضافہ کرتے ہوئے 1,240 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کیلئے 3 ہزار 132 اسکیمیں شامل ہوں گی۔ روڈ سیکٹر کیلئے 120 ارب، صحت اور بہبود آبادی کیلئے 90 ارب اور زراعت کیلئے 80 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ ایف بی آر کا ٹارگٹ 14,131 ارب، پنجاب کا حصہ 4,062.2 ارب روپے، پنجاب کا اپنا ریونیو ہدف 828.1 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 524.7 ارب، نان ٹیکس آمدن 303.4 ارب روپے رہے گی۔ بجٹ میں تخمینی بجٹ سرپلس 740 ارب روپے، ہدف شدہ سبسڈی 72.3 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پنجاب بورڈ آف ریونیو کا ریونیو ہدف 105 ارب روپے۔اسی طرح ایف بی آر کا ٹارگٹ 14,131 ارب، پنجاب کا حصہ 4,062.2 ارب روپے۔ پنجاب کا اپنا ریونیو ہدف 828.1 ارب روپے مقرر کیا گیا۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 524.7 ارب، نان ٹیکس آمدن 303.4 ارب روپے رہے گی جبکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کا محصولاتی ہدف 13 فیصد بڑھا کر 340 ارب، اربن امویبل پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 32.5 ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔محکمہ زراعت کیلئے 80ارب،جنگلات کیلئے 5ارب، وائلڈلائف کیلئے 10ارب، لائیو سٹاک کیلئے 5ارب، لائیواسٹاک کیلئے 5ارب،انڈسٹریز کیلئے 12ارب مختص ہوں گے۔سکل ڈویلپمنٹ کیلئے 12ارب، سیاحت کیلئے 18ارب، آئی ٹی سیکٹر کیلئے 35ارب مختص، ٹرانسپورٹ کیلئے 85ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ محکمہ انہار 28ارب، محکمہ توانائی کیلئے 7ارب 50 کروڑ مختص ہوں گے۔دستاویز کے مطابق سکول ایجوکیشن کی اسکیموں کیلئے100 ارب۔ ہائر ایجوکیشن کیلئے ساڑھے39ارب مختص ہوں گے۔ سپیشل ایجوکیشن کیلئے 5ارب، لٹریسی اینڈنان فارمل ایجوکیشن کیلئے 4ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔آئندہ مالی سال کیلئے واٹرسپلائی اینڈ سینیٹیشن کیلئے 6 ارب، سوشل ویلفیئر کیلئے 7 ارب مختص کئے گئے۔مزید اہم خبریں
-
اضافی سامان کی فیس کیوں مانگی؟ بھارتی فوجی افسر نے ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، ان کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، علی امین گنڈاپور
-
صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
-
پرامن جوہری توانائی کا حصول ایران کا حق، شہباز شریف
-
مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
تحریک انصاف کا عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 5 اگست کو یومِ سیاہ کا اعلان
-
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا
-
حکومت نے چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈرز جاری کردیا
-
ایرانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب؛ دونوں ملکوں کا باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق
-
عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے، اسد قیصر
-
مسلمان تارکین وطن برطانیہ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، سروے
-
پاکستان دوسرا گھر ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.