uاقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت

جمعرات 12 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں اقدام قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ٹرائل کورٹ میںگواہان پیش نہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا کو رپورٹ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

وکیل نے موقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ میں کیس التواء کا شکار ہے، گواہان کے پیش نہ ہونے پر کیس کا ٹرائل تاخیر کا شکار ہے، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہا کرے۔