اسلام آباد پولیس تھانہ رمنا اور تھا نہ نیلور کی بر وقت کارروائیاں

دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

جمعرات 12 جون 2025 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) اسلام آباد پولیس تھانہ رمنا اور تھا نہ نیلور کی بر وقت کارروائیوں کے باعث دو گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ رمنااور نیلور کو شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ان کے بچے لا پتہ ہو گئے ہیں، جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہریو ں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت ان کے والدین کے حوالے کر دئیے، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیموں کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔