gکوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

جمعرات 12 جون 2025 21:55

gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جمعرات کو کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی، ززلزلے کا مزکز کوئٹہ سے 75 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھااور زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 23 کلومیٹر نیچے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :