ق*ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا اچانک دورہ

جمعرات 12 جون 2025 21:55

Wچمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے ڈاکٹروں کی حاضری چیک کیں ڈی سی چمن نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں اس دوران ڈیوٹی ڈاکٹر نے ڈی سی چمن کو ہسپتال میں داخل مریضوں اور ہسپتال کی مجموعی صورتحال کے حوالیسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں ڈی سی چمن نے ہسپتال میں موجود لیبارٹری سٹور روم ایکسرے و دیگر مشینوں اور آلات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے وارڈز میں لگائی گئی سائن بورڈز پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی لسٹ کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور وقت کی پابندی کریں کیونکہ ڈاکٹرز کی غیر موجودگی کی صورت میں مریضوں کی زندگیوں کو سخت نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع چمن وسیع رقبے پر پھیلا ہوا اور غربت و پسماندگی کا شکار ہے لہذا ڈاکٹرز اپنی آپ میں خدا ترسی پیدا کرتے ہوئے مریضوں کی علاج و معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں

متعلقہ عنوان :