اسرائیلی ائیرلائنز نے بین گورین ائیرپورٹ سے اپنے تمام طیارے ہٹالیے

جمعہ 13 جون 2025 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائنز نے بین گورین ائیرپورٹ سے اپنے تمام طیارے ہٹالیے ہیں۔

(جاری ہے)

بن گورین ائیر پورٹ طیاروں سے تقریباً خالی ہوگیا ، اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق کی فضائی حدود بند کردی گئی ، اردن نے بھی اپنی فضائی حدود کو پروازوں کیلئے بند کر دیا۔