Live Updates

اسرائیل کھلم کھلا دہشتگردی پر اتر آیا ہے‘الگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا‘مولانا فضل الرحمان

جمعہ 13 جون 2025 20:29

اسرائیل کھلم کھلا دہشتگردی پر اتر آیا ہے‘الگام نہ ڈالی گئی تو امن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے‘اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔اسرائیل کیلئے اقوام متحدہ یا جنرل اسمبلی بے معنی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔اسرائیل کو لگام نہ ڈالی گئی تو امن عالم خطرے میں پڑ جائے گا۔ایران پر حملہ اسرائیل کے ناپاک ارادوں کو ظاہر کرتا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صیہونیت کا دامن انسانی خون سے رنگین ہے۔امت مسلمہ یک جان ہوکر ہی صیہونیت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔مولانا فضل الرحمان مسلم حکمرانوں کو مصلحتیں بالائے طاق رکھنی ہونگی۔ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک کے عوام سے ہمدردی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات