۹مسجد اقصی ہر مسلمان کے دل میں بستی ہے آزادی کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، حافظ حسین احمد شرودی

جمعہ 13 جون 2025 21:25

چ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولاناحافظ حسین احمد شرودی، سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ ، شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق، قاری نظرمحمد حقانی مولانا عبدالبصیر مولانا حافظ سراج الدین مولانا محمد اکرم مولانا عبدالحئی اور حافظ محمود و دیگر نے کہا کہ مسجد اقصی کی حرمت کی پامالی کو عالم اسلام کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیا گیا کہ مسجد اقصی کی حرمت کی پامالی عالم اسلام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے امت مسلمہ مسجد اقصی کے دفاع اور تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام اغبرگ یونٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان حرمت اقصی اور علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے خطاب نے کرتے ہوئے کہا کہ حرمت اقصی یہ صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے کہ وہ اپنے قبلہ اول کا دفاع کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی پرصہیونی ریاست کے مسلسل حملے اور اس کے تقدس کی پامالی انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دے سکیں کہ مسجد اقصی ہر مسلمان کے دل میں بستی ہے اور اس کی آزادی کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمن رفیق نے اپنے خطاب میں علما کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے منبر و محراب سے امت مسلمہ کو مسجد اقصی کی تاریخی اہمیت اور اس پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمانوں کو متحد کریں اور انہیں صہیونی عزائم سے ہوشیار کریں۔ انہوں کہا کہ جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے، ہمارے دشمن ہمیں اسی طرح کمزور کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ علما کنونشن کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن علما کرام کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ مسجد اقصی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کر سکیں اور امت مسلمہ کی رہنمائی کے لیے ایک متفقہ لائحہ عمل تیار کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ علما کا یہ اجتماع پوری دنیا کو پیغام دے رہا ہے کہ امت مسلمہ مسجد اقصی کے دفاع کے لیے پرعزم ہے سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے ویوڈ لنک کے زریعے خطاب کرتے ہوئے مسلم ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ محض زبانی مذمت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک صہیونی ریاست پر مثر دبا ڈالیں اور مسجد اقصی کے دفاع کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں۔

انہوں نے عہد کیا کہ مسجد اقصی کی آزادی تک ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہر ممکن کوشش کریں گے آخر میں شیخ الحدیث حافظ حسین احمد شرودی نے تمام مسلمانوں سے عہد لینے کا مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصی کی مکمل آزادی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ "ہماری غیرت، ہماری شناخت اور ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اور اگر ہم آج خاموش رہے تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی اس موقع پر جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے مجلس عاملہ کے اراکین حاجی عبد الصادق نورزئی ضلعی معان ناظم مالیات مولانا حاجی عبدالمالک بڑیچ ،مولانا مفتی محمد روزی خان بادیزی مولانا محمد ساسولی مولانا محمد اکبر مینگل مولانا سعید احمد ،مولانا حافظ رحمن گل اور قاری رحمت اللہ ذیشان کے علاوہ جید علما کرام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :