افسران سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان ،متحر ک گروہوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر یں،ڈی آئی جی اسلام آباد

پٹرولنگ اور ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو موثربنایا جائے ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا اولین ترجیح ہے،محمد جواد طارق

ہفتہ 14 جون 2025 03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان اور متحر ک گروہوں کے خلاف کر یک ڈاؤن کر یں، پٹرولنگ اور ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثربنائیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا د محمد جواد طارق کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد اور محرم الحر ام کے حو الے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس پی انو سٹی گیشن، ایس ایس آ پر یشنز اسلام آ باد، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزنے شرکت کی، اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کر یک ڈاؤن کیا جائے، تمام افسران سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ریو ں اور سابقہ ریکا رڈ یافتہ مجرمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں، ہر افسر فیلڈ میں نظر آئے، متحر ک گروہوں کے ممبران کے خلاف کر یک ڈاؤن کر یں، اسلحہ کی نما ئش، ہو ائی فائر نگ اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید قانونی کا رروائیاں عمل میں لائی جا ئیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام پٹرولنگ یونٹ،ڈولفن، ابابیل اور ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، جرائم کے انسداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں،تمام افسران محرم الحرام کے دوران بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے امام با ر گا ہو ں کے منتظمین سے ملاقات کر یں اور آپسی باہمی رابطہ کو مضبوط بنا ئیں،محر م الحر ام کے دوران فول پر وف سکیو رٹی اور امن وامان کی بہتر ین فضاء کے قیام کے لئے اپنا کر دار ادا کر یں، محر م الحر ام کے مقدس ایا م میں مجالس اور عزداروں کے جلو سوں کو بھر پو ر تحفظ فراہم کر نے کے لئے ٹھو س اقداما ت کئے جا ئیں، ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اسلام آباد پولیس کا اولین فرض شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سمیت شہر میں امن و امان کی فضا ء کو بھی قائم رکھنا ہے۔