پولیس کی ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر 14ہزار409گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائیاں

ہفتہ 14 جون 2025 03:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسلام آباد پولیس نے ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر گزشتہ ہفتے 14ہزار409گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں ،مال برداراور عوامی نقل و حمل گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پو لیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لا کر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر14ہزار409گاڑیوں ،موٹر سائیکل سواروں ،مال بردار اور عوامی نقل و حمل والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئی،اسلام آبادٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت2823 غیرنمونہ نمبر پلیٹس ،1540 بغیر ہیلمنٹ،1074غیر قانونی پارکنگ ،1072مخالف سمت کے استعمال ،2035 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی ،786سیٹ بیلٹ،179موبائل فون کے استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں،جبکہ1150گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو سنگین خلاف ورزی پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ دورا ن ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے، اسلام آباد ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام اور قانون کی بالا دستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :