بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 14 جون 2025 16:28

بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) بانی پی ٹی آئی کی سانحہ نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 16 جون کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر درخواستوں پر دلائل دیں گے۔

بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا کہ نو مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انسداد دہشتگری عدالت لاہور نے 27نومبر2024 کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔