سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خالدہ رائو کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

ہفتہ 14 جون 2025 16:45

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خالدہ رائو کے والد کے انتقال پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اے بی این سے وابستہ صحافی خالدہ رائو کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے جاری تعزیتی پیغام میں خالدہ رائو اور انکے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔