پاکستانی مشنز نے 2022 سے 2025 کے دوران مختلف ممالک میں قید 18 ہزار 533 پاکستانیوں کو قانونی معاونت کے بعد وطن واپس لایا، وزارت خارجہ دستاویزات

اتوار 15 جون 2025 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) پاکستانی مشنز نے 2022 سے 2025 کے دوران مختلف ممالک میں قید 18 ہزار 533 پاکستانیوں کو قانونی معاونت کے بعد وطن واپس لایا۔وزارت خارجہ کی دستاویزات کے مطابق بیرون ملک تعینات پاکستانی سفارتی مشنزمعمولی یا غیر فوجداری جرائم میں قید پاکستانیوں کوقانونی امداد،طبی دیکھ بھال اورمالی امداد فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مشنز کی قونصلر خدمات نے 2022 تا 2025 ہزاروں پاکستانیوں کی وطن واپسی کو آسان بنایا۔اس دورانیہ میں سب سے زیادہ کوالالمپور سے 5 ہزار 908 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔مسقط سے 5 ہزار 35 پاکستانیوں کو وطن واپس لایاگیا۔بغداد سے 3 ہزار 570،طرابلس سے 935،ایتھنز سے 530،آستانہ سے 245،نیویارک سے 110،ریاض سے 1563،کولمبو سے 56،الجزائر سے 37،منیلا 20،روم 20،مالے 35،بنکاک سے 16،ابوجا سے 15،چینگڈو سے 10،بیروت سے5،مشہد سے 7،سنگاپور سے 2 اور مانچسٹر اور بیجنگ سے 6،6 پاکستانیوں کو وطن واپس لایاگیا۔ \395

متعلقہ عنوان :