نارنگ منڈی، دیہی مرکز صحت نارنگ میں اینٹی ڈینگی واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد

اتوار 15 جون 2025 17:50

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)دیہی مرکز صحت نارنگ میں اینٹی ڈینگی واک اور آگاہی سیمینار کا انعقادکیا گیا ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف نرسز سول سوسائٹی کی شرکت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی ملیریا سے بچا سکتا ہے شرکا کی گفتگو تفصیل کے مطابق دیہی مرکز صحت نارنگ کے زیر اہتمام ڈینگی سے بچا کے لیے خصوصی اینٹی ڈینگی واک اور آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف نرسز سول سوسائٹی فلاحی تنظیموں اور دیگر نے بھرپور شرکت کی تقریب کا مقصد شہریوں میں ڈینگی وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور احتیاطی تدابیر سے روشناس کروانا تھا اس موقع پر ڈاکٹر طارق سیف ملک حمزہ اسحاق جواہر ناصر اور محمد عارف نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈینگی کی روک تھام صرف اسپرے یا دوا سے ممکن نہیں بلکہ عوامی شعور اور صفائی کے اصولوں پر عمل ضروری ہے چند اقدامات سے ڈینگی ملیریا سے بچا جا سکتا ہے کھلے برتنوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھیں اور مکمل آستینوں والے کپڑے پہنیں عوامی پارک میں شام کے بعد کم جائیں رات کو سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں قبرستانوں میں رکھے گے برتنوں میں پانی جمع مت ہونے دیں واک کے اختتام پر شرکا میں آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔