حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا

پیر 16 جون 2025 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے 30 جون تک ہوگا جب کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 258 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر 262 روپے 59 پیسے میں فروخت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :