میجر لیگ کرکٹ‘ حارث رؤف کا جادو چل گیا، 4 وکٹیں لے کر سان فرانسسکو کو فتح دلا دی

حارث رؤف کی فارم اور رفتار میجر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے‘ماہرین کرکٹ

پیر 16 جون 2025 12:03

میجر لیگ کرکٹ‘ حارث رؤف کا جادو چل گیا، 4 وکٹیں لے کر سان فرانسسکو کو ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھاک بٹھا دی۔ سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتے ہوئے حارث رؤف نے لاس اینجلس کے خلاف 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

حارث رؤف کی برق رفتار گیندوں نے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ ان کی شاندار بولنگ کی بدولت لاس اینجلس کی ٹیم بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہی اور سان فرانسسکو نے با آسانی فتح اپنے نام کی۔ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی فارم اور رفتار میجر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کر رہی ہے۔ فینز نے بھی ان کی کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔