Live Updates

فیصل آباد، باغبانوں کو بیر کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے پھپھوند کش زہر استعمال کرنے کی ہدایت

پیر 16 جون 2025 12:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) محکمہ زراعت نےباغبانوں کو بیر کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے پھپھوند کش زہر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ باغبان بیر کی فصل پر نظر رکھیں اور جونہی اس پر کسی بیماری کا حملہ ظاہر ہو تو ماہرین زراعت کی مدد سے بروقت پھپھوند کش زہر کا استعمال کیاجائے تاکہ بیر کے پھل کو زیادہ نقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں باغوں میں گلی سڑی کھاد ڈالنے کے بھی مؤثر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بیر کے چھوٹے پودے کو 20کلوگرام اور بڑے پودے کو 40کلوگرام فی پودا کھاد ڈالی جائے تو پودے کو کئی بیماریوں سے محفو ظ رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ بیر کے پتوں پر کیڑے کے حملے سے کالے رنگ کے نشان نمودار ہو نا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پھل کی شکل خراب ہو جاتی ہے اور بیر گلنا سڑنا شروع ہو جاتاہے۔ اس ضمن میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے اور جونہی کسی بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جائے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :