ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ، اسسٹنٹ کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہدایت کی

پیر 16 جون 2025 15:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیہ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ترقیاتی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی سخت نگرانی یقینی بنائیں اور کاموں کی رفتار پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی بھی قسم کی سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام ٹھیکیدار ترقیاتی منصوبے مقررہ ڈیڈ لائنز کے اندر مکمل کرنے کے پابند ہیں، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں حائل تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ تعمیراتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :