Live Updates

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی

جاسوسی کے الزام میں پھانسی چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے،ایرانی میڈیا

پیر 16 جون 2025 17:08

ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)ایران میں اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی تاحال جاری ہے، ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ شب اسرائیل کے مختلف شہروں میں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات