Live Updates

ایران اسرائیل جنگ ، امریکی ہائوس سپیکر کا دورہ اسرائیل ملتوی

ہم اس وقت اسرائیل اور مشرق وسطی کے عوام کے لیے دعائیں کررہے ہیں،بیان

منگل 17 جون 2025 14:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)امریکی ہاس سپیکر نے اگلے ہفتے کے دوران اسرائیل جانے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔ سپیکر اسرائیلی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے اسرائیلی دورے پر جانے والے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا یہ ان کا اپنا ' انیشیٹو ' ہے کہ وہ ابھی اسرائیل نہیں جائیں گے یا اسرائیل نے معذرت کی ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس اس جنگی ماحول میں ممکن نہیں رہا ہے۔

سپیکر مائیک جانسن نے ایک بیان میں کہا ہے ' درپیش انتہائی پیچیدہ صورت حال سپیکر اوہانا اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔انہوں نے کہا مستقبل قریب میں اس کا نئے سرے سے اہتمام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہم اس وقت اسرائیل اور مشرق وسطی کے عوام کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :